سعودی عرب:رمضان میں بینکوں کے اوقاتِ کارمیں کمی،عیدکی تعطیلات کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے مرکزی بینک (ساما) نے ماہ رمضان میں بینکوں کے اوقاتِ کار میں کمی اور عیدالفطراورعیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی تاریخوں میں کا اعلان کیا ہے۔

رمضان المبارک کا آغازہرسال اسلامی کیلنڈرکی بنیاد پر تبدیل ہوتا ہے،جو 12 قمری مہینوں پر مشتمل ہے۔اس میں مجموعی طورپر354 یا 355 دن ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے گریگوری کیلنڈر میں ہرسال ماہِ صیام 10 دن پہلے منتقل ہوجاتا ہے۔

اس سال اس کا آغاز22 یا 23 مارچ کو متوقع ہے اور یہ 21 اپریل تک جاری رہے گا۔ تاہم،نئے ہلال کے چاند کی رؤیت کی بنیاد پر تاریخیں مختلف ہوسکتی ہیں جو شوال کے مہینے کی آمد کی نشان دہی کرتی ہیں۔

اوقاتِ کارمیں کمی

رمضان اسلامی کیلنڈرکا نواں مہینہ ہے اور اسے روزے، روحانی غورو فکر، عقیدت اور صدقہ و خیرات میں اضافے کے وقت کے طور پرمنایا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں اس مقدس مہینے کو مختلف روایات اور رسوم کے ساتھ منایاجاتا ہے۔ان پرمسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی عمل کرتے ہیں جومملکت میں رہتے ہیں یا آتے ہیں۔رمضان میں حکومت کے نافذالعمل قواعد کی تعمیل کی جاتی ہےاورمسلمانوں اس مقدس مہینے کے دوران میں روزے رکھتے ہیں۔

ساماکے اعلان کے مطابق رمضان کے مہینے کے دوران میں بینک برانچیں اوردفاتر صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک کام کھلیں گے اورمنی ٹرانسفر سینٹرز صبح 9:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک کام کریں گے۔

تعطیلات کے دوران میں ہوائی اڈوں اور سمندری بندرگاہوں کے حج ٹرمینلز کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اورسرحدی گذرگاہوں پر بینکوں اور ان کی موسمی شاخوں کے دفاتر حج اور عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے کھلے رہیں گے۔

ساما نے مزید کہاکہ جن مقامات پرتعطیلات کے مخصوص اوقات کے دوران میں کام کے لیے ہیڈ کوارٹرکھلا رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے،وہاں بینکوں کی متعدد شاخیں اور منتقلی مراکز بھی کھلے رہیں گے۔

اس سال کام کے اوقات میں کمی سے بینک ملازمین رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے مذہبی فرائض اداکرسکیں گے جبکہ صارفین کوضروری مالی خدمات مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رہے گی۔

جہاں تک دیگرکاروباری اداروں کا تعلق ہے، توقع ہے کہ ان کے کام کے اوقات کم کرکے پانچ گھنٹے کر دیے جائیں گے۔ان کے اوقاتِ کارصبح 10:00 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک شروع ہوگا، جیسا کہ انسانی وسائل کی وزارت نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا۔

عید کی تعطیلات

رمضان کامقدس مہینہ عیدالفطرکے جشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔یہ رمضان کی برکتوں کے لیے خوشیوں اورشکرگزاری کا وقت ہے۔عیدالفطر کی تعطیلات 17 اپریل سے شروع ہوں گی اور25 اپریل تک جاری رہیں گی۔

عیدالاضحیٰ قربانی کا تیوہارہے،جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنے بیٹے کوخدا کی اطاعت کے طور پر قربان کرنے کی خواہش کی یاد دلاتا ہے۔عید الضحیٰ پیر22 جون کوشروع ہوگی اور یکم جولائی تک جاری رہے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں