مصر میں عجیب حادثہ، میت کی تدفین کے دوران قبر گرنے سے 6 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں ایک میت کی تدفین کے وقت ایک عجیب حادثہ پیش آیا جب قبر اندر موجود متعدد افراد پر گر پڑی جس کے نتیجے میں متعدد افراد دب گئے۔

قاہرہ کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی سکیورٹی سروسز کو اطلاع ملی کہ ایک قبر کی چھت گر گئی ہے اور اس کے اندر لوگ دب گئے ہیں۔ شہری دفاع کے حکام نے فوری ریسکیو آپریشن کرکے قبرمیں دبے زخمیوں کو نکالا جنہیں اسپتال منتقال کیا گیا ہے۔

معلوم ہوا کہ متوفی کے لواحقین میت کو مقامی خاندانی قبرستان میں دفن کر رہے تھے کہ دیوار کا کچھ حصہ گر گیا اور قبر کے اندر لوگ دب گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق قبرستان کے داخلی دروازے پر سیڑھیوں پر رکنے والے 3 افراد کو زخم آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں