روس کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں: سعودی وزیر خارجہ

الریاض کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے: سرگئی لافروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب روس کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لافروف کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ آج کی بات چیت ویژن کو یکجا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں معاون رہی ۔

سعودی وزیر خارجہ یوکرین کے گذشتہ اتوار کو حالیہ دورے کے بعد ماسکو پہنچے ہیں۔شہزادہ فیصل نے کہا کہ انھوں نے لافروف سے دنیا کو متاثر کرنے والے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور بین الاقوامی بحرانوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہم دو دوست ممالک کے درمیان تعلقات میں ہمیشہ کچھ نیا ہوتا ہے جسے ہم ہر سطح پر مضبوط اور ترقی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ روابط کو سراہا۔

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ لافروف سرگئی نے ایک مترجم کے ذریعے نہ صرف علاقائی مسائل بلکہ بین الاقوامی سطح کے مسائل کے حل میں فعال طور پر حصہ لینے میں سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔

روسی وزیر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان وزارتوں اور سرکاری اداروں کی سطح پر اور الریاض اور ماسکو کے درمیان تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مستقل اور باہمی ہم آہنگی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ ہم ہمیشہ روس اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ضروری اقدامات پر متفق رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں