چیچن صدر رمضان قدیروف کے 17 سالہ بیٹے کی شاہانہ شادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چیچن رہ نما رمضان قدیروف نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی آشیرباد کے بعد اپنے 17 سالہ بیٹے احمد کی شادی تامیلا محمد وفا سے شادی کی۔

سخت اقدامات

چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور شادی کی بارات لگژری کاروں پر مشتمل ایک جلوس کی شکل میں نمودار ہوئی۔

فائرنگ اور آتش بازی پرپابندی

باراتیوں کے محافظوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے سے منع کیا گیا تھا اور مہمانوں کی محدود تعداد کو شادی میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

احمد قدیروف کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں لگژری ویڈنگ کاروں کی قطار دکھائی گئی۔

پوتین کی دلہا کو مبارک باد

دوسری طرف سے ولادی میر پوتین نے دولہا احمد قدیروف جورمضان قدیروف کے 14 بیٹوں میں سے ایک ہیں کو ذاتی طور پر کریملن میں اس کی شادی پر مبارکباد دی۔

ستمبر 2022 میں یہ اطلاع ملی تھی کہ روسی وزیر تعلیم سرگئی کراوتسوف نے 16 سالہ احمد قدیروف کو بچوں اور نوجوانوں کے لیے پہلی تحریک کی کونسل کا سربراہ مقرر کرنے کے اقدام کی حمایت کی۔ پھر وزیر کراوتسوف نے قدیروف جونیئر کی ہر ممکن مدد کرنے کا وعدہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں