میریٹ کا نیوم کے لگژری جزیرے سندالہ میں تین نئے ہوٹل بنانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے شہر نیوم اور معروف ہاسپٹلیٹی برانڈ میریٹ نے نیوم کے لگژری جزیرے سندالہ میں تین نئے ہوٹل کھولنے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔ یہ مستقبل کے 500 بلین ڈالر کے میگا شہر اور سیاحتی منصوبے میں کھلنے والا پہلا ریزورٹ ہے۔

سندالہ جو تقریباً 840,000 مربع میٹر پر محیط ہوگا عالمی سیاحتی مقامات جیسا کہ موناکو اور ایتھنز کا مقابلہ کرے گا۔ یہ 2024 کے اوائل میں سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اس لگژری سیاحتی مقام میں عالمی معیار کا مرینا اور یاٹ کلب ہو گا، جو بحیرہ روم سے صرف 17 گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔

میریٹ انٹرنیشنل کے ساتھ ملٹی ڈیل معاہدے میں سعودی عرب کی پہلی آٹوگراف کلیکشن ہوٹلز پراپرٹی کے ساتھ ساتھ دو لگژری کلیکشن پراپرٹیز شامل ہیں۔

جزیرے پر پہلی لگژری کلیکشن 2024 میں کھلنے والا ایک بیچ ریزورٹ ہے جو 70 لگژری کمروں اور سویٹس پر مشتمل ہوگا ، جن میں ایک سے چار بیڈ روم والے ولاز شامل ہیں۔ ان میں پرائیویٹ پول کی سہولت بھی میسر ہے۔

دوسرا پروجیکٹ،جو 2024 میں کھلنے کا امکان ہے۔ اس میں 115 ایک سے تین بیڈ روم والے لگژری سویٹس ہوں گے، یہ سندالہ کے عین مرکز میں واقع ہوگا۔

دونوں لگژری کلیکشن پراپرٹیز متعدد پکوانوں، تجربات اور تفریحی سہولیات پر مشتمل ہوں گی۔

2024 میں ہی سندالہ میں آٹوگراف کلیکشن کا آغاز ہوجائے گا۔ جس میں 66 کمرے اور سوئٹ ایک اور دو بیڈ روم والے ولاز، بچوں کا کلب، اور سپا شامل ہوں گے۔

بحیرہ احمر کا ایک مرکزی دروازہ ،جزیرہ سندالہ تقریباً 2,000 مختلف سمندری انواع کا گھر ہے جن میں سے بیشتر بحیرہ احمر کے علاوہ دنیا میں اور کہیں نہیں پائی جاتیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں