ڈیڑھ کلو سونا ہاتھ پر لپیٹ کر لانے والا بھارتی فلائٹ اٹینڈنٹ گرفتار

بحرین سے بھارتی شہر کوچی کے ایئرپورٹ پہنچنے والا شافی شرف گرین چینل سے گزر رہا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بھارت میں ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کے ایئرپورٹ پر بھارتی ایئر لائنز کے عملے کے ایک فرد کو بحرین سے سونے کی سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ کیبن کریو کا رکن شافی شرف نے سونا سمگل کرنے کے لیے اختراعی طریقہ اختیار کیا۔ بحرین سے آتے ہوئے شافی شرف نے اپنے دونوں بازوؤں کی کلائیوں کے گرد سونا لپیٹ رکھا تھا۔ کسٹم حکام نے اسے ایئرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا۔ "الحرہ" ویب سائٹ کے مطابق شافی شرف نے بحرین سے سفر کے دوران اپنے بازوؤں کے گرد 1487 گرام سونا لپیٹ رکھا تھا۔

32
32

نوجوان کا منصوبہ یہ تھا کہ کلائیوں کے اطراف سونا لپیٹ کر سونے کو اپنی آستین سے ڈھانپ لے، اور کسٹم کلیئرنس کے اس گرین چینل سے گزرے جو ان مسافروں کے لیے مخصوص ہے جن کے پاس کسٹم کے کلیئرنس کے لیے کوئی سامان نہیں ہوتا۔ تاہم کسٹمز کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ بھارتی اٍیئر لائنز کی "بحرین سے کوچی" کی پرواز کے عملے کا ایک رکن اپنے ساتھ غیر قانونی طور پر سونا لے کر آرہا ہے ۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر جنوب مغربی ہندوستان کے کوچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے شافی شرف کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے این آئی کی طرف سے جاری ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شفیع نے کس طرح اپنے بازوؤں میں سونا لپیٹ رکھا ہے۔ جاگرن نیوز کے مطابق ملزم رات ساڑھے آٹھ بجے بحرین سے کوچی پہنچا تھا۔ تاہم کسٹم حکام نے تلاشی لے کر اس سے سونا برآمد کرلیا اور اسے گرفتار کرلیا اور دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے کسٹم کے حفاظتی ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں