افغانستان: بلخ میں پھردھماکا، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

دو روز قبل دھماکے میں بلخ کے گورنر داؤد مزمل جاں بحق ہوگئے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان کے شمال میں واقع صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں آج ہفتے کے روز پھر ایک دھماکاہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو بھی بلخ میں دھماکا ہوا تھا جس میں بلخ کے گورنر داؤد مزمل جاں ہوگئے تھے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری ’’داعش‘‘ نے قبول کی تھی۔

بلخ پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے کہا کہ بلخ کے دوسرے پولیس ضلع میں ایک دھماکا ہوا ہے۔ ہم تفصیل کا اعلان بعدمیں کریں گے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ دھماکے سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا امکان نہیں ہے۔

خیال رہے طالبان حکام جمعرات کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس میں صوبائی گورنر اور دو دیگر افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ یہ دھماکا گورنر کے دفتر میں کیا گیا تھا۔

’’داعش‘‘ نے اپنی اعماق نیوز ایجنسی پرجاری کردہ کہ اس کا ایک جنگجو ریاست کے گورنر کا ان کے دفتر کے باہر انتظار کر رہا تھا۔ گورنر کے نکلتے ہی وہ تیزی سے آگے بڑھا اور اس نے اپنے دھماکا خیز مواد کو اڑا دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں