انڈونیشیا میں آتش فشاں، کئی دیہات میں راکھ اور دھواں

دنیا میں سب سے زیادہ آتش فشاں کے لیے مشہور پہاڑ ’’میراپی‘‘ پھٹ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

انڈونیشیا میں خوفناک آتش فشاں ہونے سے بہت سے دیہات پہاڑ سے اڑنے والے دھویں اور راکھ کے نیچے آگئے۔ دنیا میں سب سے زیادہ آتش فشاں کے لیے مشہور پہاڑ ’’میراپی‘‘ ہفتہ کے روز زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ آگ اور دھواں پھیل گیا۔ قریب موجود دہیات راکھ اور دھویں کی لپیٹ میں آگئے۔

انڈونیشیا میں  خوفناک آتش فشاں
انڈونیشیا میں خوفناک آتش فشاں

انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ’’کمپاس‘‘ ٹی وی کے ذریعے نشر کی جانے والی فوٹیج میں آتش فشاں کے قریب ایک گاؤں میں مکانات اور سڑکیں راکھ سے ڈھکی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ میراپی آتش فشاں آبزرویٹری نے اندازہ لگایا ہے کہ راکھ کا بادل چوٹی سے 3 ہزار میٹر تک بلند ہوا ہے۔

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے فضا میں آلودگی
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے فضا میں آلودگی

حکام نے پہاڑ پھٹنے کے بعد سات کلومیٹر تک گڑھے کے آس پاس کے علاقوں میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ آتش فشاں مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر ہوا۔

انڈونیشیا میں آتش فشاں
انڈونیشیا میں آتش فشاں

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ ماؤنٹ میراپی کے پھٹنے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہم ممکنہ خطرے والے علاقے میں تمام سرگرمیاں روکنے کی سفارش کر رے ہیں۔ علاقے کے مکینوں کو راکھ کی وجہ سے بدامنی کے خطرے سے خبردار رہنا ہوگا۔ خاص طور پر آتش فشاں کیچڑ کے دھاروں کی تشکیل کے ممکنہ خطرات سے ہوشیار رہا جائے۔

انڈونیشین پہاڑ میں آتش فشاں
انڈونیشین پہاڑ میں آتش فشاں

میراپی میں ایک مشاہداتی پوسٹ کے ڈیوٹی آفیسر نے ایک بیان میں کہا کہ آتش فشاں کے قریب کم از کم آٹھ گاؤں آتش فشاں کی راکھ سے متاثر ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا میں تقریباً 130 فعال آتش فشاں ہیں جو 17,000 سے زیادہ جزائر پر مشتمل ایک جزائر بحر الکاہل میں "رنگ آف فائر" پر واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں