بیوی کی وفات کے بعد کئی سال سے ننگے قدم رہنے والے برطانوی کی کہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

برطانیہ میں ایک شخص کو میکڈونلڈز کے ریسٹورنٹ سے اس لیے نکال دیا گیا کہ وہ ننگے پاؤں تھا اور جوتے نہیں پہنتا تھا۔ معلوم ہوا کہ یہ شخص اپنی زندگی اسی طرح گذارتا ہے اور جوتے بالکل استعمال نہیں کرتا۔

لندن کے بڑے اخبار "میٹرو" کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کےمطالعے سے گذری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے جیمز گراہم کو کھانا کھانے کے انتظار میں ایک میز پر بیٹھنے کے فوراً بعد جگہ چھوڑنے کو کہا۔میکڈونلڈز کی یہ برانچ کاؤنٹی کے مشرق میں "بیکس ہل" کے علاقے میں واقع ہے۔

جب گراہم سے ملازموں میں سے ایک نے پوچھا کہ اسے جانے کے لیے کیوں کہا جا رہا ہے، تو ایک ملازم نے جواب دیا کہ "نہ جوتے نہ شرٹ کا مطلب کوئی سروس نہیں۔"

جیمز نے گذشتہ ماہ کی 23 تاریخ کو پیش آنے والے واقعے کو قدرے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ پلے ایریا کے پاس بیٹھا تھا جو اکثر ننگے پاؤں بچوں سے بھرا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "میں نے مرکزی دفتر سے بات کی اور انہیں ایک ای میل بھیجا"۔

گراہم کے مطابق "میکڈونلڈز" کی انتظامیہ نے انہیں جواب دیا کہ یہ معاملہ برانچ مینیجر پر منحصر ہے۔اس نے کہا کہ "میرے خیال میں جب میں کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا ہوں تو اس طرح کے فیصلے ایک سیکنڈ میں کرنا عجیب بات ہے۔"

اس نے مزید کہا کہ 2013ء میں مجھے ایک حادثہ ہوا جس نے میری زندگی بدل دی۔ میری بیوی کا انتقال ہو گیا اور اس کے بعد سے میں زندگی ایسے ہی گذار رہا ہو۔ زندگی بہت چھوٹی ہے وہ کام کرنے کے لیے جو آپ سوچتے ہیں کہ آپ کرنا چاہتے ہیں۔"

اس المناک واقعے کے بعد سے جو کہ اپنی بیوی کی موت کے ساتھ ختم ہوا جیمز نے20 بار میراتھن میں ننگے پاؤں حصہ لیا۔ حال ہی میں ایسٹبورن ہاف میراتھن مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

جیمز گراہم نے اعتراف کیا کہ اس کا ننگے پاؤں طرز زندگی دوسرے لوگوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل پیدا کر رہا تھا۔

گراہم نے کہا ، "کچھ مکمل طور پر خوفزدہ ہیں اور نہیں سمجھتے ہیں۔" دوسرے لوگ مکمل طور پر بورڈ پر ہیں اور کہتے ہیں کہ کاش ان میں ایسا کرنے کی ہمت اور آزادی ہوتی۔"

میٹرو نے رپورٹ کیا گراہم کو جواب دیتے ہوئے میک ڈونلڈز کے ترجمان نے کہا کہ ملازمین کے لیے جیمز کی حفاظت ایک اہم ترجیح تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ"میکڈونلڈز میں ہم اپنے تمام صارفین کے لیے اپنے تجربے سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک خوش آئند ماحول بنانا چاہتے ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں