سڑک پر اوچھی حرکتوں نے مصری اور اس کی بیوی کی جان لے لی

ٹک ٹاک کے جنون، لاپرواہ ڈرائیونگ اور کار چلاتے سیلفی لینے کی دلیری مہنگی پڑ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر کی بحیرہ گورنری میں کار میں سوار نوجوانوں کی لاپرواہی، ڈرائیونگ کے دوران سیلفی لینے کے جنون کے باعث ا ایک مصری اور اس کی بیوی ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوم حمادہ کو ایک کار کی ٹکر سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس میں میاں بیوی سوار تھے، سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ شوہر اور بیوی کی لاشیں مردہ خانے میں بھیج دی گئیں ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار ڈرائیور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا یہاں تک کہ اس نے سٹیئرنگ وہیل پر کنٹرول کھو دیا اور پیچھے سے آنے والی گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں وہ الٹ گئی۔ گاڑی میں شوہر اور اس کی بیوی سفر کر رہے تھے۔ رمضان محمد عبد الحلیم بدیوی اور اس کی اہلیہ مروت عبد الحمید عبد اللہ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ دونوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

تفتیشی حکام نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اسے احتیاطی طور پر 4 دن کے لیے جیل میں ڈالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت ملزم کے ساتھ کار کے اندر موجود دو افراد کو بھی طلب کیا گیا۔ ملزم کو فرانزک میڈیسن اتھارٹی کے سامنے پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں