پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون پر مذاکرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا اور پاکستان کے درمیان توانائی کو محفوظ بنانے کے بارے میں پٹرولیم ڈویژن اسلام آباد میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی توانائی کے وسائل کی نائب وزیرجیفری پیاٹ نے امریکی وفد کی قیادت کی۔ پٹرولیم کے وزیرمملکت ڈاکٹرمصدق ملک نے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ فریقین نے توانائی کے شعبے میں اشتراک اورتحفظ توانائی کو فروغ دینے کے لئے تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات میں پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈبلوم بھی اس موقع پرموجودتھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں