ایردوان سے ملاقات کے لیے بشار الاسد کی شرائط مناسب نہیں: انقرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جمعہ کو ترک ایوان صدر نے کہا ہے کہ شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی شرائط دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ ترکیہ کا یہ ردعمل بشار الاسد کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بشار الاسد نے کہا تھا کہ جب تک ترکیہ شمالی شام سے اپنی افواج کو واپس نہیں بلا لیتا وہ ایردوان سے ملاقات نہیں کریں گے۔ بشار الاسد نے یہ بات جمعرات کو ایک روسی میڈیا آؤٹ لیٹ کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی تھی۔

یہ بیانات ماسکو میں روس کے صدر پوتین سے بشار الاسد کی ملاقات کے بعد شائع کیے گئے ہیں۔ پوتین شام اور ترکیہ کے صدور کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں جو 2011 میں شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے منقطع ہو چکے ہیں۔ بشار الاسد نے روسی خبر ایجنسی ’’آر آئی اے نووستی‘‘ کو بتایا کہ کہ کوئی بھی ملاقات اس مرحلے تک پہنچنے سے منسلک ہے جس میں ترکیہ واضح طور پر اور بغیر کسی ابہام کے شام کی سرزمین سے مکمل انخلا کے لیے تیار ہے۔

Advertisement

انہوں نے ترکیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی شام کے علاقوں پر قابض حکومت مخالف جنگجو گروپوں کی حمایت بند کردے ۔ یہ واحد صورت ہے جس میں میرے اور ایردوان کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے۔ خیال رہے اس ہفتے ماسکو میں ایران، روس، ترکیہ اور شام کے سفارت کاروں کا اجلاس ہونے والا ہے۔ ان ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں