موسم کا حال بتانے سے پہلے نیوز اینکر لائیو نشریات میں بے حال ہو کر گر پڑی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوشل میڈیا ویب سائٹس ایک خاتون رپورٹر کی ٹی وی نیوز بلیٹن میں اپنا بیپر دینے سے قبل اچانک بے ہوش ہو کر گرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین پر گرنے سے پہلے خاتون نے اپنی نظریں اٹھائیں، اس کے بعد وہ بے ہوش کر اپنی کرسی سے گر پڑیں۔

امریکی ’سی بی ایس‘میں لاس اینجلس کی موسم نیوز بلیٹن کی پیش کار ایلیسا کارلسن شوارٹز صبح 7 بجے اپنی رپورٹ مقامی لوگوں کو موسم کی رپورٹ پیش کرنے والی تھیں کہ جب ان کا چہرہ پیلا پڑ گیا اور انہوں نے میز پر اپنے بازوؤں سے خود کو پکڑنے کی کوشش کی۔

Advertisement

پہلے تو شوارٹز نے اپنی مسکراہٹ برقرار رکھنے کی کوشش کی لیکن اس سے پہلے کہ وہ موسم کی پیشن گوئی کرنا شروع کر پاتیں ان کی آنکھیں اوپر کی طرف "اٹھ گئیں"۔ وہ میز پر اپنے بازو ٹیکتے ہوئے آہستہ آہستہ گر نے لگیں۔ پھر ان کی ٹانگوں نےکام کرنا چھوڑ دیا اور وہ لائیو ٹی وی نشریات کے دوران زمین پر گر پڑیں۔

خاتون رپورٹر کے ساتھیوں نے محسوس نہیں کیا کہ شوارٹز پہلے تو بے ہوش ہو گئی تھی کیونکہ اس کی ایک ساتھی سیدھی اس کے پاس گئی اور کہا کہ "ایلیسایہ طوفان سے پہلے کا سکون ہے۔"۔ چند سیکنڈ بعد اس نے حیرانی سے دیکھا اور"اوہ" کہتی ہوئے پریشانی سےاسے دیکھا۔ ایلیسایہ شوارٹز کواٹھا کراس کی کرسی پر بٹھانے کی کوشش کی۔

بعد میں اس نے فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے اسے یقین دلایا کہ اس کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ لیکن ایسا ہی ایک واقعہ 2014 میں اس وقت پیش آیا جب وہ دوسرے اسٹیشن پر کام کر رہی تھیں۔ وہ اپنے ایک منحوس ساتھی کی طرف سے کام کر رہی تھی اور نشریات کے بیچ میں اچانک اسے الٹی آ گئی۔

برطانوی ڈیلی میل کے مطابق ایک ڈاکٹر نے جب اسے دیکھا تو اس نے دریافت کیا کہ اس کے دل کا والو نکلا ہوا ہے۔ تاہم اس بیٹی کو جنم دینے کے بعد اس کے حمل کے اسٹیم سیلز نے اس کے دل کی مرمت میں مدد کی۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اس کے بیہوش ہونے کا معاملہ دل کے پچھلے مسائل سے منسلک تھا۔ دل کی بیماری امریکا میں قاتل نمبرایک ہے۔ یہ مختلف علامات کے ساتھ پیش آسکتا ہے، سینے میں درد، پیٹ میں درد، پسینہ آنا، ٹانگوں اور بازوؤں میں درد، اور انتہائی تھکاوٹ اس کی علامتیں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں