دو مقدس مساجد میں 10 زبانوں میں ’’ رمضان پروگرام‘‘ اقدام کا آغاز

سیرت نبوی ﷺ ، احادیث مبارکہ اور آخری عشرہ کی فضیلت پر توجہ مرکوز کی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی جس کی نمائندگی جنرل ایڈمنسٹریشن آف ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ نے ’’ رمضان پروگرام‘‘ اقدام کا 10 زبانوں میں آغاز کردیا۔

زبانوں اور ترجمہ کے امور کے انڈر سیکرٹری احمد بن عبد العزیز الحمیدی نے بتایا کہ اس اقدام میں روزانہ 20 منٹ تشریح کی جائے گی۔ پروگرام میں سیرت نبویہ، احادیث مبارکہ اور عشرہ اخیرہ کی فضیلت کے سلسلے شروع کیے جائیں گے۔اس پروگرام کا پورے مبارک مہینے میں 10 بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ بھی نشر کیا جائے گا۔ پروگرام کو ایف ایم ریڈیو اور ’’منارہ حرمین ‘‘ پلیٹ فارم سے نشر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس اقدام کا مقصد تمام غیر عربی بولنے والے مسلمانوں تک حرمین شریفین کے عظیم پیغام کو پہنچانا اور اس پیغام کی وکالت کے اثرات کو بڑھانا ہے۔ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا، عبادات کو آسانی سے انجام دینے میں سہولت فراہم کرنا اور لوگوں کے مذہبی جذبات کو علم کے ذریعہ سے تقویت دینا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں