سعودیہ وایران

سعودی عرب کے تعاون سے خطے میں استحکام کے لیے کوشاں ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے جلد ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجوزہ ملاقات کے لیے تین جگہیں تجویز کی گئی ہے۔

حسین امیر عبد الہیان نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ تازہ ترین پیعام رسانی کے بعد ایران نے بھی سفارت خانہ کھولنے پر آمادگی کا اعلان کیا۔’ ہمارا سعودی عرب کے ساتھ اتفاق ہوا کہ سفارت خانوں کے کھولنے سے پہلے اس کی تیاری کے لیے تکنیکی وفود کے دورے پہلے ہونے چاہیے۔‘

ایران اور سعودی نے چین میں ہونے والے مذاکرات کے بعد 10مارچ کو سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارت خانے دو مہینوں کے اندر کھلونے کا اعلان کیا تھا۔

یمن کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کا معاملہ اندرونی مسئلہ ہے ’لیکن ہم سعودی عرب کے تعاون سے خطے میں استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پڑوسی ممالک کی جانب سے ملکی سکیورٹی کے لیے کسی بھی خطرے کو قبول نہیں کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں