عالمی سٹار وِل سمتھ بھی ’’العلا اونٹ دوڑ کپ ‘‘ میں شریک

تہذیبوں کی سرزمین کا مشاہدہ ، قدیم ترین کھیل کے جشن سے محظوظ ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بین الاقوامی اداکار ’’وِل سمتھ ‘‘ بھی " العلا اونٹ دوڑ کپ‘‘ کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے سعودی تاریخی علاقے ’’ العلا‘‘ پہنچ گئے۔ عالمی سٹار نے العلا گورنری کا دورہ کیا۔ ایک ویڈیو کلپ میں امریکی سٹار کو العلا میں لوگوں سے بات چیت کرتے دکھایا گیا ہے۔ عالمی اداکار العلا اونٹ دوڑ کپ کے چوتھے اور آخری دن اپنے دوست ’’ سوئس بیٹز‘‘ کی ٹیم ’’ ہمپ ریسنگ‘‘ کی حوصلہ افزائی کی ۔

Advertisement

وِل سمتھ نے العلا میں آکر تہذیبوں کی سرزمین کا مشاہدہ کیا۔ سعودی عرب کے ورثہ کہلائی جائی جانے والی سرزمین میں قدیم ترین کھیل کے جشن میں شرکت کی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے العلا اونٹ دوڑ کپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس کپ کو کو شاہی کمیشن برائے العلا گورنریٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی طرف سے سپانسر کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں