پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا ہے اور سیاسی سکیورٹی تعاون، دوطرفہ تجارت ، اقتصادی اور مالی تعاون ، ثقافتی تبادلوں ،سیاحت اور عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاک چین دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور بیجنگ میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ چین کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سم ویڈونگ نے کی۔
دونوں فریقوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی روابط اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیسرے فریق کی شرکت سمیت پاکستان چین اقتصادی راہداری کی توسیع کے کام کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
-
شوگر ملز ایسوسی ایشن کا ماہ صیام میں کم قیمت پر چینی فراہم کرنے کا اعلان
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو کم قیمت پرچینی فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں آج اتوارکو لاہور میں پاکستان شوگر ... پاكستان -
موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لئے پٹرول پر فی لیٹر 50 روپے سبسڈی
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے موٹر سائیکل،رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لئے پٹرول پر فی لیٹر 50 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ... پاكستان -
پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں:امریکی سفیر
پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع امکانات اور گنجائش موجود ہے۔امریکی سفارت ... پاكستان