ترکیہ: موٹر سائیکل سوار حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکیہ کے جنوب میں شہر عثمانیہ کے ضلع کدیرلی میں ’سی سی ٹی وی‘ کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ دکھایا گیا ہے جو کہ ایک ویران سڑک پر پیش آیا۔ حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار اور تیز رفتار گاڑی کے درمیان پیش آیا۔ کار کے ڈرائیور نے گاڑی کو روکنے کی پوری کوشش کی مگر گاڑی اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔

تفصیلات کے مطابق عثمانیہ شہر کے کادرلی گورنری میں اتاترک اسٹریٹ پر نگرانی کرنے والے کیمروں نے ایک خوفناک ٹریفک حادثے کو ریکارڈ کیا جب ایک گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ موٹرسائیکل سوار گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سڑک کی بائیں جانب گر گیا۔

موٹرسائیکل سوار اپنی موٹرسائیکل سے چند میٹر کے فاصلے پر گر گیا۔ ترکیہ میں پیش آنے والے اس حادثے کے ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

گاڑی کا ڈرائیور اترکر سڑک کے درمیان پڑے موٹرسائیکل سوار کے پاس گیا جب اس نے سڑک کے کنارے گرنے کے بعد اپنی گردن سے اشارہ کیا۔

ترکیہ کے مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل اور گاڑی کا معمولی نقصان ہوا تاہم دوسرا ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے طبی امداد کے بعد سوموار کی صبح ڈسٹارج کردیا گیا ہے۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ ڈرائیونگ سرٹیفکیٹ کی شرائط مزید سخت کرنے پر زور دیا تاکہ آئے روز اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں