ترکیہ میں خوفناک ریچھ سڑک پرآگیا، حکام متحرک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کے وسطی علاقے یوزگت میں ایک بھورے رنگ کے خوفناک ریچ کو سڑکوں پر گھومتے دیکھا گیا جس کے بعد مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا۔

کسی شہری نے موبائل فون کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ کو انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا ہے جس میں ریچھ کو آبادی والے علاقے میں سڑک پر گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف ترک حکام نے کہا ہے کہ یوزگت میں ایک ریچھ کے سڑک پرآنے کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ویڈیو میں ریچھ کو کل اتوار کی صبح سویرے یوزگت کے علاقے سورگن میں گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو دیکھا جانے والا ریچھ کئی گھنٹوں تک نظروں سے اوجھل رہا۔ یہ ویڈیو ترکیہ میں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پروائرل ہوئی ہے۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ شکاری جانور چڑیا گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا یا جنگل سے تھا، تاہم حکام نے اسے تلاش کرلیا۔

ویڈیوبنانے والا شخص اپنی بس چلا رہا تھا جب اس نے سڑک کے درمیان ریچھ کو دیکھا، لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہوگیا۔

تُرکیہ آوارہ جانوروں کے مسئلے سے دوچار ہے۔ یہ مسئلہ گذشتہ چھ فروری کو ملک میں آنے والے زلزلے کے بعد شدت اختیار کر گیا تھا، کیونکہ اس نے جانوروں کے امور سے وابستہ تنظیموں کو کام بند کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں