المسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے 2500 مقامات تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دو مقدس مساجد کے امور کی صدارت عامہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اختتام پر اعتکاف کرنے والوں کے استقبال کی تیاری کرتے ہوئے المسجد الحرام میں اعتکاف کے 2500 مقامات تیار کر لیے ہیں۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی انتظامیہ کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے بتایا کہ ماہ مبارک کے آپریشنل پلان کے مطابق اس سال لگ بھگ اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے 2500 مقامات کافی ہوں گے۔

شیخ سدیس نے کہا کہ ’’صدارت عامہ‘‘ نے مردوں کے لیے شاہ فہد کی توسیع کا تہہ خانہ تیار کیا اور مردوں اور عورتوں کے لیے تیسری سعودی توسیع میں پہلی منزل پر پیچھے اور درمیان میں ہال تیار کیے ہیں۔ معتکفین کے لیے تمام خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری دس روز اعتکاف بیٹھنے والوں کو باہر نکلنے تک ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں