روس اور یوکرین

روسی لڑاکا طیارے کی دو امریکی بمبار طیاروں کو روکنے کے لیے پرواز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایک روسی ایس یو 35 لڑاکا طیارے نے بحیرہ بالٹک کے اوپر سے روسی سرحد کی طرف پرواز کرنے والے دو امریکی بی-52 ایچ اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو روکنے کے لیے ہنگامی پرواز کی۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے پیر کو وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ڈیوٹی پر موجود ایئر ڈیفنس فورس کے ریڈاروں نے بحیرہ بالٹک کے اوپر دو ہوائی اہداف کا پتہ لگایا، جو روس کی سرحد کی طرف پرواز کر رہے تھے۔"

وزارت دفاع کے مطابق، روسی جیٹ کی پرواز کا مقصد طیاروں کی شناخت اور سرحدی خلاف ورزی کو روکنا تھا۔

"غیر ملکی فوجی طیاروں کے روسی کی ریاستی سرحد کی جانب سے ہٹنے کے بعد، روسی طیارہ اپنے اڈے پر واپس چلا گیا۔ "

وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی طیاروں نے روس کی ریاستی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی اور یہ کہ روسی جیٹ کی پرواز میں"بین الاقوامی فضائی قوانین کی سختی سے تعمیل کی گئی تھی۔''

اس واقعہ سے قبل 14 مارچ کو بحیرہ اسود میں اس علاقے کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں ایک امریکی فوجی جاسوس ڈرون مبینہ طور پر روس کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ تصادم کے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

روس نے ایسے کسی تصادم کی تردید کی تھی تاہم اس نے امریکا کو روسی سرحد کی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کیا اور کہا تھا کہ وہ مستقبل میں امریکا کی طرف سے کسی بھی "اشتعال انگیزی" کا "متناسب" جواب دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں