متحدہ عرب امارات:رمضان سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کو معاف کردیا ہے۔

یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زایدآل نہیان نے ماہ مقدس سے قبل ان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔یواے ای میں جمعرات سے رمضان کا آغازہوگا۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے ایک بیان میں کہا:’’یہ فیصلہ صدر محمد بن زاید کے انسانی ہمدردی کے اقدامات کا حصہ ہے اور معافی اوررواداری کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے تاکہ معافی یافتہ قیدیوں کو ایک نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کے مصائب کو کم کرنے کا موقع دیا جا سکے‘‘۔

متحدہ عرب امارات میں حکومت ہرسال رمضان کے علاوہ دیگرمقدس تیوہاروں سے قبل قیدیوں کو معافی دے کرجیلوں سے رہا کرتی ہے۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ سال 6 جولائی کو عیدالاضحیٰ سے قبل امارات میں اصلاحی اور تادیبی اداروں سے 505 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

سعودی عرب اور یواے ای میں منگل کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کا مطلب ہے کہ مقدس مہینے کا باضابطہ آغازجمعرات کوہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں