ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مدد ہم سب کا ملی فریضہ ہے:صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ شہریوں کی بحالی اور تعمیر نو میں مدد ہم سب کی ملی ذمہ داری ہے۔

صدر نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں منعقدہ ڈونر کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ڈونر کانفرنس کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ خیرات کا جذبہ مسلمانوں کی روح کے ساتھ وابستہ ہے۔

ترکیہ میں تباہ کن زلزلے میں عالمی برادری خصوصاً پاکستانیوں نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ دونوں ملکوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں