"عراق اور افغانستان میں تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہیں" امریکی فوجی بائیڈن پر چلا اٹھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

"تمھارے ہاتھ بے گناہ سویلینز کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔"

عراق اور افغانستان کی امریکی جنگوں میں بائیڈن کے کردار کے حوالے سے امریکی فضائیہ کے ایک اہلکار نے چلاتے ہوئے کہا۔

امریکا میں ایک تقریب کے دوران صدر جو بائیڈن کا سامنا کرنے والے یہ امریکی فضائیہ کے اہلکار عراق اور افغانستان میں جنگی کاروائی کا حصہ رہ چکے تھے۔

اس شخص نے بائیڈن سے کہا: "میں فضائیہ کا ویٹرن ہوں، میں یہاں فوج کے ایک ویٹرن کے ساتھ ہوں، اور ہم صرف یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم کسی ایسے شخص کو ووٹ کیوں دیں جس نے جنگ کے حق میں ووٹ دیا، ایک ایسی جنگ چھیڑنے میں مدد کی جس میں ہمارے ہزاروں بھائی بہن اور بے شمار عراقی شہری مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا، "آپ نے اس جنگ کو بھڑکانے میں مدد کی، اور ایک ایسے شخص کو تمغہ دیا جس نے اس جنگ میں حصہ ڈالا اور اس کی وجہ بنا۔ یہ خون آپ کے ہاتھ پر بھی ہے۔ آپ اہل نہیں، جناب، آپ اہل نہیں ہیں۔ میرے دوست آپ کی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے۔"

بائیڈن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا بھی عراق میں لڑ چکا ہے اور کہا کہ "آپ کو نہیں لگتا کہ یہ میرے لیے اہم ہے۔ یہ میرے لیے بہت اہم ہے۔"

جیسے ہی بائیڈن آگے بڑھے، اہلکار نے چلا کر کہا "آپ نااہل ہیں، جناب! آپ نااہل ہو گئے ہیں! آپ کے ہاتھ پر ان کا خون ہے، میرے بھائی اور بہنیں عراق اور افغانستان میں مارے گئے۔ اور آپ نے اسے ہونے دیا!"

فوجی نے جذباتی انداز میں اپنی بات جاری رکھی اور کہا "وہ (بائیڈن) کسی بھی طرح سے صدر بننے کے اہل نہیں ہیں۔ وہ مارے گئے۔ عراق میں لاکھوں لوگ مارے گئے۔ انہیں صدر نہیں رہنے دیا جائے گا۔ نااہل! ٹرمپ جو بائیڈن سے زیادہ جنگ کے خلاف ہیں۔"

اہلکار نے کہا کہ "عراق میں لاکھوں لوگ مارے گئے ہیں۔ ہم درحقیقت آپ کی لعنتی جنگوں میں لڑے ہیں۔ آپ نے ہمیں شہریوں کو نقصان پہنچانے کے لیے بھیجا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں