برطانوی پارلیمان کاتمام پارلیمانی ڈیوائسز پرٹک ٹاک پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی پارلیمان نے سائبرسکیورٹی کی ضرورت کے پیش نظرتمام پارلیمانی آلات اور وسیع تر پارلیمانی نیٹ ورک پر ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ نے گذشتہ ہفتے سرکاری فونز پر چین کی ملکیت والی ویڈیوایپ پر پابندی عاید کردی تھی۔

برطانوی پارلیمان کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر حکومتی ڈیوائسز پر پابندی کے فیصلے کے بعد دارالعوام اورہاؤس آف لارڈز دونوں کے کمیشنز نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹک ٹاک کو تمام پارلیمانی ڈیوائسزاور وسیع تر پارلیمانی نیٹ ورک پربلاک کردیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سائبرسکیورٹی پارلیمنٹ کی اولین ترجیح ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں