فیس بک کے بانی مارک زکربرگ تیسری بیٹی کے باپ بن گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سماجی رابطوں کی مشہور پلیٹ فارم ’فیس بک‘ کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان نے ننھی مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔

مارک زکربرگ نے اپنی تیسری بیٹی کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئرکی۔ انہوں نے بچی کا نام بتاتے ہوئے اسے ’رحمت‘ قرار دیا۔

اس سے قبل پچھلے سال ستمبر میں جوڑے نے ننھے مہمان کی آمد کی انسٹا گرام پر خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ مارک زکربرگ اور ڈاکٹر پریسلا چان 2012ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کی دو دیگر بیٹیوں کی عمریں پانچ اور سات سال کے درمیان ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں