امریکا سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کا خواہاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ بیرونی امداد کی ڈائریکٹر ڈیفنارینڈ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد، کوویڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا ہے، پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کو مضبوط کرنے اور معاشی ترقی، تباہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

ڈیفنارینڈ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، نجی شعبے کو تکنیکی تعاون، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کاجائزہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کی حمایت کے لیے پوری امریکی حکومت کو متحرک کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں