دیکھیے، مصر کے سابق مفتی اعظم کی سبق سے اٹھنے والے طلبہ کو ڈانٹ

آپ کیوں کھڑے ہوئے، تم اور وہ کہاں جارہے ہو، آخر تک سبق سنو: ڈاکٹر علی جمعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ہفتہ کو دیر گئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پھیل گئی جس میں مصر کے سابق مفتی اعظم ڈاکٹرعلی جمعہ اس وقت نظر آئے جب انہوں نے جمعہ کے روز قاہرہ کی ایک مسجد میں "ایک مسلمان کے اپنے مسلمان بھائی کو نفع پہنچانے" سے متعلق درس دیا۔

اچانک 3 ازہری طلبہ کھڑے ہوئے اور اٹھ کر چلے گئے۔ ڈاکٹر علی جمعہ نے ان کی طرف دیکھا اور پوچھا " یہ وہ بچے جنہوں نے ملکوں کو بنایا، سلفیوں کے ممالک، ورنہ ۔۔ آپ کیوں کھڑے ہوئے۔ تم اور وہ کہاں جارہے ہو‘‘

ان میں سے ایک نے جواب دیا ہم شیخ مصطفی الازہری کے پاس جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر علی جمعہ نے ان سے پوچھا کہ شیخ مصطفیٰ کون ہیں تو جواب آیا کہ وہ شیخ مصطفیٰ رضا ہیں۔ پھر ڈاکٹر علی جمعہ ناراض نظر آئے اور کہا کہ کیا آپ ایسا کرتے ہیں جب ہم درس میں ہیں؟۔ سابق مفتی اعظم نے انہیں بیٹھنے کا حکم دیا اور کہا "آخر تک سبق سنو۔" اس دوران سامعین کے قہقہے جاری رہے۔

یہ کلپ جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ صارفین نے 71 سالہ ڈاکٹر علی جمعہ کی حمایت کی اور بعض نے تنقید بھی کی۔ ٹوئٹر پر طالب علموں کےیوں اٹھنے کو شیخ کے وقار میں کمی کے مترادف قرار دیا گیا۔ لوگوں نے کہا اگر آپ نے اس طرح اٹھ کر چلے جانا ہے تو درس میں شرکت ہی نہ کریں۔ ایک صارف نے کہا ڈاکٹر علی جمعہ کی گفتگو فطری اور شائستہ انداز میں ہے۔ انہوں نے ان اٹھنے والوں کو شرمندہ نہیں کیا۔ وہ ایک بہت بڑے عالم ہیں۔

ایک تنقید تبصرہ میں کہا گیا کہ شیخ نے سامعین کے سامنے ان کی سرزنش کی ہے وہ اعتدال کے ساتھ ان سے نمٹ سکتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں