سعیدمحمد الغامدی سعودی نیشنل بینک کے نئے چیئرمین مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی نیشنل بینک کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) سعید محمد الغامدی کو بینک کا نیاچیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ان کے پیش روعبدالواحدالخدیری ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہوگئے ہیں۔

بینک کے بورڈ نے طلال احمد الخریجی کو قائم مقام سی ای او مقررکیا ہے۔ان تمام تبدیلیوں کا اطلاق 27 مارچ سے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ قریباً دوہفتے قبل الخدیری نے خبر رساں ادارے رائٹرزکو بتایا تھا کہ اثاثوں کے لحاظ سے سعودی عرب کا سب سے بڑا بینک ریگولیٹری بنیادوں پر کریڈٹ سوئس میں مزید حصص نہیں خریدکرے گا، جس کی وجہ سے سوئس بینک کے حصص ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

سعودی نیشنل بینک نے گذشتہ سال نومبرمیں 5.5 ارب ریال (1.46 ارب ڈالر) میں کریڈٹ سوئس کے قریباً 9.9 فی صد حصص حاصل کیے تھے۔گذشتہ ہفتے یو بی ایس نے اپنے حریف سوئس بینک کو 3.2 ارب ڈالر میں زبردستی تحویل میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے سعودی نیشنل بینک اپنی سرمایہ کاری پرقریباً 80 فی صد کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سعودی بینک نے 20 مارچ کو کہا تھا کہ اس کی سرمایہ کاری کی قدر میں کمی کا اس کے ترقیاتی منصوبوں اور 2023 کے مستقبل بینی پرمبنی منصوبوں پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں