کابل، وزارت خارجہ کے دفتر پر خود کش حملہ، 6 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان کے دارالحکومت میں واقع وزارت خارجہ کے دفتر کے سکیورٹی گیٹ پر حملہ آور نے خود کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑا لیا۔

ترجمان طالبان نے اپنے بیان میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ خودکش حملہ آور کو چیک پوسٹ پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔

ترجمان طالبان کے مطابق خودکش بمبار نہیں رکا تو سکیورٹی اہلکار نے اس پر گولیاں چلا دی دیں جس سے وہ زخمی ہو کر گر گیا اور خودکش دھماکا کر دیا۔

خودکش حملے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں