راہول گاندھی معاملے کی پیروی کے لیے شراکت داروں سے رابطے میں ہیں: امریکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کیس کی پیروی کر رہا ہے اور انہیں ہتک عزت کے مقدمے کے فیصلے پر جمعہ کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیئے جانے کے معاملے پر ہندوستانی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اس بات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ" قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی کا احترام کسی بھی جمہوریت کا سنگ بنیاد ہے، اور ہم ہندوستانی عدالتوں میں مسٹر گاندھی کے کیس کو دیکھ رہے ہیں"

انہوں نے مزید کہا کہ "اپنے ہندوستانی شراکت داروں کے ساتھ جمہوری اصولوں کی اہمیت اور آزادی اظہار سمیت انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں"۔

ایک سوال کے جواب میں پٹیل نے کہا: "یہ معمول کے مطابق اور معیاری طرزعمل ہے کہ ہم کسی بھی ایسے ملک میں جہاں ہمارے دو طرفہ تعلقات ہوں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں