سعودی عرب اوربرطانیہ کا سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پراتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور برطانیہ کے وزرائے داخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سمجھوتوں پردست خط کیے ہیں۔

سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز اوربرطانیہ کی وزیر مملکت برائے داخلہ سوئیلا بریورمین نے لندن میں ملاقات میں سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر’’تبادلہ خیال‘‘کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس طرح کی ملاقاتیں دونوں دوست ممالک کے درمیان تزویراتی اور تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتی ہیں۔

فوٹو بہ شکریہ ایس پی اے
فوٹو بہ شکریہ ایس پی اے

اجلاس میں سعودی عرب کی وزارت داخلہ اور برطانیہ کے محکمہ داخلہ کے درمیان سلامتی، ترقی اور تربیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے متعلق متعدد سمجھوتوں پر دست خط کیے گئے ہیں لیکن ایس پی اے نے ان سمجھوتوں کی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

اجلاس میں برطانیہ میں سعودی سفیرشہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز،سعودی وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمٰن الفالح اور دونوں ممالک کے متعدد حکام نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں