شہزادہ محمد بن سلمان کا شی جن پنگ کو فون، سعودی ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

ولی عہد نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے چینی اقدام کی تعریف کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو چین کے صدر شی جن پنگ کو فون کیا۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے " کے مطابق کال کے دوران سعودی عرب اور چین کے درمیان تزویراتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ولی عہد نے سعودی عرب کی جانب سے ریاض اور تہران کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔

چینی صدر نے خلیج تعاون کونسل اور مشرق وسطیٰ کے ملکوں کے ساتھ بیجنگ کے تعلقات کو فروغ دینے میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔ کال کے دوران انہوں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت داری کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ رابطہ کاری کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن نے بھی واضح کیا ہے کہ چینی صدر نے سعودی ولی عہد سے فون پر بات کی اور انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کی حمایت سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری میڈیا نے منگل کو بتایا کہ شی جن پنگ نے کہا کہ انہیں امید ہے دونوں فریق مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو بہتر بناتے رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں