ویڈیو: ٹرک سے نکلے بے قابو ٹائر پر چڑھنے کے سبب کار کو حادثہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک ہائی وے پر ٹریفک حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹرک کا ٹائر اچانک نکل کر ساتھ والی گاڑی کے نیچے آجاتا ہے جس کے سبب گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

مسافر کی گاڑی پر نصب کیمرے سے بنائی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ KIA کمپنی کی گاڑی ٹرک کو بائیں جانب سے پاس کرنے کی کوشش کرتی ہے تو ٹائر سامنے آنے کے سبب گاڑی فضا میں قلابازی کھانے کے بعد تباہ ہوگئی۔

سڑک پر حادثے کی شکار گاڑی کے مختلف پرزے اور حصے بکھرے دیکھے جاسکتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو معجزانہ طور پر صرف معمولی چوٹیں آئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں