شیخ منصوربن زاید آل نہیان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر مقرر

خالد بن محمد بن زاید امارت ابوظبی کے ولی عہد، شیخ ہزاع اورشیخ طحنون بن زاید نائب حکمران مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے شیخ منصور بن زاید آل نہیان کو ملک کا نائب صدر اور صدارتی دیوان کا وزیر مقرر کیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق شیخ منصور کو موجودہ نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے ساتھ امارات کا نیا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ شیخ محمد بن راشد دبئی کے حاکم اور وزیر اعظم بھی ہیں۔

اماراتی صدر نے خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو امارت ابوظبی کا ولی عہد مقرر کیا ہے۔ انھوں نے ہزاع بن زاید کو امارت ابوظبی کا نائب حاکم اور شیخ طحنون بن زاید کو بھی ابوظبی کا نیا نائب حکمران مقرر کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں