محبوبہ کی لاش کے ٹکڑے کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے مصری شخص کی موت واقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے شہر قاہرہ میں ایک شخص کو اپنی محبوبہ، جسے اس نے چاقو کے وار کر کے قتل کیا تھا، کی لاش کی ٹکڑے کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

قاہرہ 24 نے منگل کو خبر دی کہ ایک مرد اور عورت، جن کی عمریں 20 سال کے لگ بھگ تھیں، قاہرہ گورنری کے ضلع المرج کے ایک اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔

ان کی موت کے کم از کم چار دن بعد رہائشیوں کی جانب سے اپارٹمنٹ سے بدبو آنے پر حکام کو مطلع کیا گیا۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق دونوں کا آپس میں معاشقہ چل رہا تھا۔

اس شخص کے پڑوسیوں میں سے ایک نے بتایا کہ وہ شادی شدہ تھا، اور اس کی بیوی واقعے سے تقریباً 20 دن پہلے ایک جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس شخص نے عورت کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے بالٹیوں میں پھینک دیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی "منظر خوفناک تھا… اس (عورت ) کی لاش [پڑی ہوئی تھی] اور وہ اس کے پاس مردہ پڑا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں