رمضان المبارک میں سڑکوں پر بدتمیزی نہ کریں: روڈ سیفٹی یواے ای کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

متحدہ عرب امارات میں ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران سڑکوں پر اضافی احتیاط برتیں کیونکہ اس مہینے میں عام طور پر تھکاوٹ، نیند کے اوقات میں تبدیلی اور افطار سے پہلے رش بڑھنے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوتا ہے۔

روڈ سیفٹی یو اے ای کے منیجنگ ڈائریکٹر تھامس ایڈل مین نے اس بات کی تصدیق کی کہ رمضان میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہر سال سینکڑوں حادثات اور درجنوں ہلاکتوں کا مشاہدہ کرنا افسوسناک ہے۔ رمضان ایک بہت ہی خاص وقت ہے، لوگ اپنے اقارب سے جڑے رہنے کی کوشش کرتے ہیں، اس دوران ٹریفک کا ہجوم بڑھتا ہے۔ گویا یہ وقت منفرد چیلنجز بھی لے کر آتا ہے۔"

روڈ سیفٹی یو اے ای نے 6,000 سے زیادہ آٹو انشورنس دعووں کے ڈیٹا کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں رمضان کے دوران پیش آنے والوں حادثات کے سروے کیے جن سے پتہ چلا کہ 40 سال سے بڑی عمر کے گاڑی چلانے والوں خاص طور پر مردوں کے حادثات میں متاثر ہونے کی شرح زیادہ ہے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر حادثے افطار سے پہلے اور صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے تک کے رش کے اوقات میں ہوئے ہیں۔ حادثات کے لیے منگل سب سے زیادہ خطرناک جبکہ اتوار سب سے کم خطرناک دن ہوتے ہیں۔

ایڈل مین نے کہا کہ "رمضان کے مخصوص طرز زندگی کے بعض عارضی جسمانی اثرات میں پانی کی کمی اور خون میں شوگر کی کمی ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ہماری توجہ، ارتکاز، بصارت اور ردِ عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ روزے کے علاوہ، اکثر غیر معمولی اور بے قاعدہ کھانے کے اوقات اور نیند کے اوقات کی تبدیلی کے باعث تھکن، بے صبری اور خلفشار حادثات کا باعث بن سکتے ہیں، جیسا کہ صبح سویرے ہونے والے حادثات کی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے۔"

"غروب آفتاب سے عین قبل سڑکوں پر نکلنا بھی ایک مشکل وقت ہے، کیونکہ لوگ افطار سے پہلے پہنچنے کے لیے جلدی کرتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ افطار سے قبل رش کے اس وقت کو نفسیاتی اور جسمانی ضرورت سے مغلوب ڈرائیور سڑکوں پر بدتمیزی کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ لہذا، تمام ٹریفک صارفین (گاڑیاں، پیدل چلنے والے، موٹر سائیکل سوار، سائیکل سوار وغیرہ) کو بھی اس وقت زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔"

ایڈیل مین نے کہا کہ ڈرائیوروں کو اہم احتیاطی تدابیر سے آگاہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا، "اپنی اپنی حدود سے آگاہ رہیں، ممکنہ طور پر انہی حدود کے تحت دوسرے ٹریفک صارفین پر نظر رکھیں، 'ہنگامی حالت کے لیے تیار رہیں' اور 'دفاعی طور پر گاڑی چلائیں'،"۔

انہوں نے کہا "اپنے شیڈول کی صحیح منصوبہ بندی کریں اور جلدی اور تیز رفتاری کی ضرورت سے بچنے کے لیے وقت سے پہلے نکلیں اور ہمیشہ اپنی سیٹ بیلٹ پہنیں - رمضان اس عادت کو شروع کرنے کا ایک اچھا وقت ہے۔"

گاڑی چلانے والوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اگر وہ رمضان کی تقریب میں تاخیر سے پہنچیں تو بھی لوگ سمجھ جائیں گے۔ وقت کا اچھا انتظام بہت ضروری ہے۔
ہمیں اس خاص مہینے میں اپنے لیے اور دوسروں کے لیے خیال رکھنے والا رویہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں