یورپی یونین:شینگن ویزا کی آن لائن درخواست اور اسٹیکرکوڈیجیٹل میں تبدیل کرنے کی تجویز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یورپی یونین کے سفراء نے ایک تجویز پیش کی ہے جس پر عمل درآمد کی صورت میں شینگن ویزے کے حصول کے لیے آن لائن درخواست دی جاسکے گی اور ویزا اسٹکر کو ڈیجٹل ویزے سے تبدیل کردیا جائے گا۔

یورپی یونین کی یورپی کونسل نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے رکن ممالک کے سفیروں نے ایک تجویز میں شینگن ویزا کے لیے آن لائن درخواست دینے اور ویزااسٹیکر کی جگہ ڈیجیٹل ویزا لگانے کا امکان متعارف کرایا ہے۔

بیان کے مطابق شینگن ویزوں کے لیے درخواست کے عمل کو ڈیجیٹل کرنے کے منصوبے سے مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور خطے کے اندر سکیورٹی کو بہتر بنانے اوردرخواست دہندگان کو سہولت فراہم ہونے کی توقع ہے۔

سویڈن کی وزیر برائے مہاجرت ماریا مالمر اسٹینرگارڈ نے کہا کہ ’’ڈیجیٹل شینگن ویزا قانونی مسافروں کے لیے درخواست دینے کا عمل آسان بنائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ شینگن کے علاقے کو محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل عمل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ درخواست دہندگان کو قونصل خانے کے بار بار چکر نہ لگاناپڑیں۔اس کے علاوہ ڈیجیٹل ویزا،ویزا اسٹیکر کے غلط استعمال اورچوری کے خطرے کو ختم کرے گا۔

تمام درخواستیں ایک ہی ویب سائٹ پلیٹ فارم کے ذریعے وصول کی جائیں گی،جہاں یورپی ویزے کے درخواست دہندگان تمام مطلوبہ ذاتی معلومات اورضروری معاون دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ویزا فیس بھی ادا کرسکیں گے۔

ویزےکی حیثیت سے متعلق فیصلے بھی اسی ویب سائٹ پرجاری کیے جائیں گے۔اگرویزا جاری کیا جاتا ہے تو، یہ 2 ڈی بارکوڈ کی ڈیجیٹل شکل میں ہوگا، جس پر کرپٹوگرافک طور پر دست خط کیے جائیں گے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پہلی بار درخواست دہندہ افراد، جن کا بائیومیٹرک ڈیٹا اب درست نہیں ہے اور جن کے پاس نئی سفری دستاویز ہے،صرف انھیں اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے ذاتی طورپرقونصل خانے میں جانے کی ضرورت ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں