سعودی باکسرزیاد کالندن کے اوٹومیدان میں انتھونی جوشوا سے پہلے بلغاری باکسرسے مقابلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے باکسر زیادالمعیوف لندن کے او ٹو ایرینا میں باکسنگ چیمپیئن انتھونی جوشوا کے جوڑ سے قبل بلغاریہ کے جارجی ویلچکوف کا مقابلہ کررہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے ڈی اے زیڈ این کے مطابق برطانوی باکسرجوشوا کا مقابلہ امریکی باکسر جرمین فرینکلن سے ہفتے کی رات 11 بجے ہورہا ہے۔ اس پروگرام کی کوریج شام 7 بجے (سعودی عرب میں رات 10 بجے جی ایس ٹی اور رات 9 بجے) سے نشر کی جارہی ہے۔

برطانوی نیوزسائٹ دامرر کے مطابق فرینکلن کے ساتھ جوشوا کا مقابلہ برطانیہ میں اسٹریمنگ سروس ڈی اے زیڈ این پر براہ راست نشرکیا جائے گا۔

اگست 2022 میں جدہ میں بحیرہ احمر کے مقابلے میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد المعیوف رنگ میں داخل ہوئے۔ ایس پی اے کے مطابق اس میچ میں المعیوف نے اپنے میکسیکو کے حریف جوزالاٹورے کو شکست دے کر چھٹے راؤنڈ کے چیمپیئن کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی تھی۔یہ باکسنگ کی دنیا کے تاریخی ایونٹ میں 10 مقابلوں کا حصہ تھا۔

وہ عرب دنیا کے پہلے باکسرہیں جو اوٹو ایرینا میں پرو مقابلے میں حصہ لےرہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں