’’مصر شام سربراہی اجلاس‘‘ کے انتظامات، سکیورٹی تعاون پر معاہدہ کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

’’العربیہ‘‘ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آنے والے دنوں میں مصر اور شام کے سربراہی اجلاس کے انتظامات کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مصر کا ایک وفد عید الفطر کے بعد مشترکہ سربراہی اجلاس کا اہتمام کرنے کے لیے شام کا سفر کرے گا۔ اس سربراہ اجلاس میں مصر اور شام کے درمیان سلامتی امور میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ متوقع ہے۔
شام کی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے جمعہ کو انکشاف کیا تھا کہ فیصل المقداد قاہرہ کے دورے کے دوران اپنے مصری ہم منصب سامح شکری سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بات کریں گے۔
شامی خبر رساں ایجنسی نے نامعلوم ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ المقداد شکری کے ساتھ خطے اور دنیا کی تازہ ترین پیش رفت پر بھی بات چیت کریں گے۔ مصر کی مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی نے بھی اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ شامی حکومت کے وزیر خارجہ کل ہفتہ کو شکری سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے سامح شکری نے گذشتہ ماہ شام کا دورہ کیا تھا تاکہ شام میں چھ فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد مصر کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔
اس ماہ کے شروع میں مصری وزیر خارجہ نے شام کے بحران کو بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق جلد از جلد حل کرنے کے لیے سیاسی عمل کو بحال کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ انہوں ن کہا تھا کہ سیاسی عمل کی بحالی سے شام میں اتحاد برقرار رکھا جا سکتا اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور بیرونی مداخلت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں