میکسیکو میں غبارے کو آگ لگ گئی، سوار دو افراد ہلاک

خاتون نے چھلانگ لگا دی، مرد سیاح آگ بجھانے کی کوشش کرتا رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والے ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے۔ میکسیکو میں ایک غبارے کو آگ لگ گئی۔ غبارے پر دو افراد سوار تھے۔ ویڈیو میں زمین سے 200 میٹر بلندی پر اڑتے ہوئے غبارے کو آگ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ واقعہ وسطی میکسیکو کے شہر ’’ٹیوٹی ہواکان‘‘ میں پیش آیا۔ غبارے میں سوار ایک مرد اور ایک خاتون مبینہ طور پر ہلاک ہوگئے۔

آگ لگنے کے چند منٹ بعد غبارے پر سوار خاتون نے چھلانگ لگا دی اور دوسرا شخص غبارے کو قابو کرنے کی کوشش کرتا رہا مگر آگ کے شعلوں بڑھتے گئے۔

مرنے والوں میں ایک 39 سالہ خاتون اور ایک 50 سالہ مرد شامل ہیں۔ جس خاتون نے خود کو پھینکا اس کے چہرے پر سیکنڈ ڈگری جلنے اور دائیں ران میں فریکچر کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا جہاز میں کوئی اور مسافر بھی تھا یا نہیں۔

یاد رہے کئی ٹور آپریٹرز میکسیکو سٹی سے تقریباً 70 کلومیٹر دور شمال مشرق میں واقع شہر ’’Teotihuacan ‘‘ پر غبارے کی پروازیں تقریباً 150 ڈالر میں پیش کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں