امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں حقہ لاؤنج کے باہرفائرنگ ؛ایک شخص ہلاک،4 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کی ریاست شمالی کیرولینا میں واقع حقہ لاؤنج کی پارکنگ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورچار زخمی ہوگئے ہیں۔

فیئٹ ویل پولیس ڈپارٹمنٹ نے فیس بک پرپوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہاہے کہ فائرنگ کا واقعہ اتوار کی شب رات گیارہ بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک شخص موقع پرہی دم توڑ گیا اور چار بالغوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ان میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ تین کو معمولی زخم آئےہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حقہ لاؤنج کے اندر’’جھگڑا‘‘ہواجس کی وجہ سے پارکنگ میں فائرنگ ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں