سعودی ولی عہد اور مصری صدر کا تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ ایئرپورٹ پر السیسی کا استقبال کیا، خطے اور دنیا کو درپیش صورتحال پر بھی گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی پریس ایجنسی کے مطابقسعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پیر کے روز جدہ میں سحری کے دستر خوان پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ولی عہد نے مصری صدر کی سعودی عرب آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ ایئرپورٹ پر عبد الفتاح السیسی کااستقبال کیا۔ اس دوران مصری صدر نے ولی عہد کی جانب سے مہمان نوازی پ ان کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی ولی عہد مصری صدر السیسی کا استقبال کر رہے ۔ ون
سعودی ولی عہد مصری صدر السیسی کا استقبال کر رہے ۔ ون

محمد بن سلمان اور السیسی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور تاریخی دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے لیے کی جانے والی کوششوں پر گفت و شنید کی گئی۔ مشترکہ تشویش کے تمام مسائل پر بھی بات چیت کی۔

شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر السیسی
شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر السیسی

ملاقات میں سعودی وزیر مملکت، وزراء کونسل کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن محمد العیبان اور سعودی وزیر مملکت، وزراء کونسل کے رکن ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید نے بھی شرکت کی۔ مصر کی جانب سے انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل عباس کامل بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں