سعودی ولی عہد نے 2030 میں سیاحتی دوروں کا ہدف 100 ملین مقرر کیا ہے: نائب وزیر سیاحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی نائب وزیر سیاحت شہزادی ھیفاء بنت محمد نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2030 میں سیاحتی دوروں کا ہدف 75 ملین سے بڑھا کر 100 ملین تک کر دیا ہے۔

’ایم بی سی‘ چینل پر نشر ہونے والے پروگرام "وعدوں کی کہانی" میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں اس وقت سیاحت کی حکمت عملی پر کام کر رہی تھی۔ ہم ابتدائی مرحلےمیں تھے اور ہم نے قومی سیاحت کی حکمت عملی کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا جس میں بین الاقوامی سیاحت شامل تھی۔ ہم نے ابتدائی تخمینہ مقرر کیا۔

شہزادی ھیفاء نے کہا کہ عزت مآب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ پہلی ملاقاتوں کے دوران، ہم نے سیاحت کے اہداف کے بارے میں ابتدائی اعداد وشمار تیار کیے جو ہم چاہتے ہیں۔ ہم نے سیاحتی دوروں کی ہدف کی تعداد پیش کرنا شروع کی۔ میں نے بتایا کہ ہم سنہ 2030ء تک 75 ملین سیاحوں کا ہدف رکھتے ہیں تاہم ولی عہد نے کہا کہ 100 ملین کا ہدف مقرر کیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں