فرانس: سکی لفٹ سے گرنے کے سبب ایک سیاح کی موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانسیسی حکام کے مطابق فرانس کے الپس پہاڑی سلسلے میں واقع ایک سکی ریزورٹ میں ایک سیاح لفٹ سے گرنے کے سبب ہلاک ہو گیا۔

فرانسیسی طبی عملے کے مطابق شراب کے نشے میں چور دو سیاح لفٹ کی مدد سے ریزورٹ واپس آرہے تھے کہ اس دوران ایک شخص لفٹ کے پلاسٹک دروازے سے باہر گر گیا۔

مقامی عہدیدار ایرک وائیلانٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 29 سالہ سیاح 40 میٹر نیچے جا گرا جس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق دونوں سیاح لفٹ میں شرارت کرتے ہوئے ویڈیو بنا رہے تھے کہ اس دوران حادثے کا شکار ہونے والے شخص نے لفٹ کے دروازے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ نیچے جا گرا۔

فرانسیسی پولیس حادثے کے حقائق کی تلاش میں سکی لفٹ کا جائزہ لے رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں