عراقی خاتون وکیل ٹرمپ کے دفاع میں سامنے آگئی، تصاویر نے بہت کچھ عیاں کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

آج منگل کو ٹرمپ کے خلاف عدالت میں فرد جرم عائد کیا جانا ہے۔ اس دوران سابق امریکی صدر کی قانونی ٹیم کی رکن ایک خاتون وکیل ٹرمپ کے دفاع کے لیے متحرک ہوگئی ہیں۔ عراقی نژاد حسینہ الینا حبہ ہر موقع پر ٹرمپ کا دفاع کرتی نظر آرہی ہیں۔ تاہم ان کی ٹرمپ کے ساتھ ماضی کی تصاویر سے ان کے ٹرمپ کے ساتھ خصوصی تعلق کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

عراقی حسینہ نے منگل کو مین ہٹن نیویارک میں عدالتی سیشن سے شروع ہونے سے قبل مختلف میڈیا میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دیں۔ اس عدالتی سیشن میں ٹرمپ کے خلاف عائد کی جانے والی فرد جرم میں 34 الزامات لگائے گئے ہیں۔

امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل الینا حبہ عراقی والدین کی نسل سے ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام قانونی دلائل کے ساتھ سابق صدر کا دفاع کیا

۔

پیر کی شام سی این این کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں الینا حبہ نے مین ہٹن کے اٹارنی جنرل ایلون بریگ پر حملہ کیا۔ الینا نے نے بریگ پر ٹرمپ کے خلاف الزامات کی تعداد پریس کو لیک کرنے کا الزام لگایا اور کہا یہ وہ معلومات ہیں جو جو سابق صدر کی قانونی ٹیم کے پاس بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا یہ عمل ایک جرم ہے۔

تاہم دوسری جانب الینا حبہ کی انسٹاگرام کی تصاویر ہی ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں بہت کچھ ظاہر کرنے کے لیے کافی ہیں۔ ٹرمپ نے ماضی ماضی میں الینا کو بارہا بہت تیز اور بہت پسندیدہ قرار دیا ہے۔ الینا ٹرمپ کی کٹر حامی ہیں اور 2024 میں ٹرمپ کے صدارتی الیکشن لڑنے کی پر زور حمایت کرتی ہیں۔

ٹرمپ کے ساتھ الینا کی خاص دوستی بھی لگتی ہے کیونکہ الینا نے 25 مارچ کو اپنی 39 ویں سالگرہ مناتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ پر ٹرمپ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ ٹرمپ کے ایسی معلومات کے حوالے سے خدشات کے باوجود الینا حبہ نے اس حوالے ریٹویٹ کیا تھا۔

عراقی حسینہ نے اپنے دفتر میں ٹرمپ کے دفاع میں اپنی کامیابیوں کے متعلق ایک مضمون بھی ایک فریم میں رکھ کر لٹکا رکھا ہے۔ اس آرٹیکل پر انہوں نے ’’ الینا ۔۔۔ بہت اچھا کام‘‘ بھی لکھ رکھا ہے۔

عراقی حسینہ نے 2017 میں ایک نوجوان خاتون ٹرینی کی جانب سے ٹرمپ پر جنسی زیادتی کے الزام کے متعلق ایک مقدمہ ٹرمپ کے حق میں جیت لیا تھا۔

بلومبرگ کے مطابق یہ خاتون وکیل 25 مارچ 1984 کو عراقی والدین کے ہاں پیدا ہوئی۔ اس کے والدین ہجرت کرکے نیو جرسی چلے گئے تھے۔ ان کے والد سعد حبہ ایک مشہور معدے کے ماہر ہیں۔ ان کے والد کی کامیابیوں اور طبی تحقیق کی ایک لمبی فہرست ہے۔ الینا 2019 میں بیڈ منسٹر میں ٹرمپ کے گولف کلب کا رکن بننے کے بعد ان کی دنیا میں داخل ہوئی۔

النیا حبہ اس وقت حبہ مادائیو اینڈ ایسوسی ایٹس ایل ایل پی کی مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ یہ ایک قانونی فرم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں