ممنوعہ ادویات کا استعمال: باکسر عامر خان پر ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال کے لئے پابندی عائد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر دو سال تک کھیل میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ باکسر عامر خان 2022ء میں باکسنگ کے کھیل کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کو عالمی ڈوپنگ قوانین کے تحت دو سال تک پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔

سابقہ لائٹ ویلٹر ویٹ عالمی چیمپین نے آزاد ٹریبونل کے سامنے پیش ہو کر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا تھا جن کا موقف تسلیم کر لیا گیا تھا۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کا بین الاقوامی مقابلوں میں واپس آنے کا ارادہ نہیں ہے اس لئے یہ پابندی مضحکہ خیز ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں