ٹرمپ ٹرائل

ٹرمپ فرد جرم کا سامنا کرنے کیلئے نیویارک پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد عدالت میں پیشی کے لیے فلوریڈا سے نیویارک پہنچ گئے جہاں وہ عدالت میں فرد جرم کا سامنا کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752 میں نیویارک کے لیے روانہ ہوئے۔ اُن کی اس پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82 ہزار لوگوں نے ٹریک کیا۔

سابق امریکی صدر نے بوئنگ 2J4ER-757 طیارے میں سفر کیا۔

ٹرمپ کے خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے نیویارک ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ایک پورن اسٹار کو مبینہ طور پر خاموش رہنے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں