اسرائیل امریکا کی مدد کے بغیربھی ایران پرحملہ کرنے کوتیارہے: آئی ڈی ایف چیف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیلی میڈیا نے دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے اور وہ امریکاکی مدد کے بغیر بھی ایسا کرسکتا ہے۔

آئی 24 نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق جنرل حلوی نے اسرائیلی دفاعی فورسز کے آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ایران کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں اوراسرائیلی فوج دوردرازممالک اور نزدیک واقع ممالک پرحملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘‘۔

انھوں کہا کہ آئی ڈی ایف اگلے چند سال میں ایران پرپیشگی حفظ ماتقدم کے طور پرحملے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی اور جغرافیائی فاصلے کے باوجود اس طرح کا حملہ ’زبردست‘ہوگا۔

صہیونی ریاست کے فوجی سربراہ نے کہا کہ ’’ہم اکیلے کام کرنا جانتے ہیں۔ہم ایک خودمختارقوم ہیں،ہم اپنے فیصلے خود کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔امریکا کا ہمارے ساتھ ہونا اچھا ہوگا لیکن یہ کوئی ذمہ داری نہیں ہے‘‘۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اوراسرائیل کے درمیان شدید کشیدگی پائی جارہی ہے اور ایران نے اسرائیل پرالزام عائد کیا ہے کہ اس نے گذشتہ ہفتے شام میں اس کے دوفوجی اہلکاروں کو میزائل حملے میں ہلاک کیا تھا۔اس نے ان کے انتقام میں اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیل ایران پرجوہری ہتھیاروں کے حصول کا الزام عاید کرتا ہے جبکہ ایران اس دعوے کی تردید کرتا چلاآرہا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے خبردارکیا تھا کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو وہ فوجی کارروائی کا سہارا لے گا۔

امریکا اوراسرائیل کے درمیان عوامی سطح پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اورصدرجو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدلیہ کو کمزور کرنے کی کوشش سے پیچھے ہٹ جائیں۔ان کی مجوزہ عدالتی اصلاحات کے خلاف اسرائیل میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے اس کے جواب میں کہا کہ وہ غیرملکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے لیکن انھوں نے صدربائیڈن کی میزبانی میں ’’جمہوریت کانفرنس‘‘میں شرکت کی توانھوں نے زیادہ مصالحتی لب ولہجہ اختیارکیا تھا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل کے مطابق اس تبادلے کے بعد امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن کو فون کیا اور امریکا اور اسرائیل کے درمیان پائیداردوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں