سعودی عرب میں 591 سمگلروں سے 264 کلو حشیش اور 22.7 ٹن قات برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق مملکت کی سکیورٹی فورسز نے منشیات کے 591 اسمگلروں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 264 کلوگرام حشیش اور 22.7 ٹن قات برآمد کی، جسے بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔

یہ کارروائی وزارت داخلہ کی سکیورٹی فورسز نے جنوبی جازان اور عسیر ریجن میں کی۔ نیز 473,799 ممنوعہ ادویہ بھی بحق سرکار ضبط کی گئی ہیں۔

ملزموں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے اور باقاعدہ مقدمہ چلانے کے لیے ملزموں کو متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں